چاہئے امریکہ سے تعلقات خراب ہو جائیں، ایران کو ایٹمی طاقت بننے نہیں دیں گے، نیتن یاھو


اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ چاہئے امریکہ سے تعلقات خراب ہو جائیں، ہم ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے لیے ایران کے جوہری پروگرام کو ناکام بنانا اہم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وجود کے لیے سب سے بڑا خطرہ ایران کا جوہری طاقت بننا ہے۔ اگر ایران جوہری طاقت بن گیا تو یہودی ریاست کی تمام کوششیں ناکام ہوجائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے جوبائیڈن کو آج سے 40 سال قبل واضح کر دیا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ ہو یا نہ ہو، ہم ایران کا ایٹمی طاقت نہیں بننے دیں گے۔

ایران کے لڑاکا طیارے کی انخلا سیٹس کھلنے سے 2 پائلٹ جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں تاکہ اس کے جوہری پروگرام کو ناکام بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وجود کے خطرے کو روکنا ہوگا۔ ہم ہی اس میں کامیاب اور غالب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں