پسند کی شادی: بیٹے نے اجازت نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

پسند کی شادی: بیٹے نے اجازت نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

فوٹو: فائل


کامونکی: پسند کی شادی کرنے کی اجازت نہ دینے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا اور چچا کو گولیاں مار کر شدید زخمی کرکے فرار ہو گیا۔

سال 2020: 430 افراد غیرت کے نام پر قتل

ہم نیوز نے بتایا ہے کہ کامونکی کی چک ہندہ کا رہائشی تنویر پسند کی شادی کرنے کا خواہش مند تھا لیکن اس کے والد صغیر احمد کو اس پر اعتراض تھا۔

علاقہ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے تحت بتایا ہے کہ اسی مسئلے پر جب باپ بیٹے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو تنویر نے اپنے والد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ چچا شبیر احمد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ہے۔

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے ذرائع سے بتایا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جب کہ زخمی کو بھی علاج معالجے کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال میں داخل کیا۔

پاکستانی نژاد بیلجیم لڑکی کا قتل، ملزم کا اعتراف جرم 

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم شبیر احمد کی جان بچانے کے لیے طبی امداد فراہم کررہی ہے جب کہ پولیس نے موقع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں۔


متعلقہ خبریں