فلسطینی اور کشمیری یو این قراردادوں پر عمل نہ ہونے سے تکلیف میں ہیں، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیرمیں اقوا م متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں ہورہا ہے، فلسطینی اور کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہونے سے تکلیف میں ہیں۔

اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے پارلیمانی اسمبلی کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کانفرنس میں شرکت پر رکن ممالک کے مندوبین کا شکر گزار ہوں۔ کانفرنس کےمشترکہ اعلامیے کی منظوری پرمندوبین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک ترقی نہیں کرتے ریجن ترقی کرتے ہیں۔ یورپی یونین ہمارے سامنے بنی تھی۔ ای سی او کے 10 رکن ملکوں کے درمیان رابطوں کا فروغ بڑی کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کشمیر پر 5 اگست 2019 کے اقدامات واپس لے تو بات ہوسکتی ہے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ 45 کروڑ عوام کے خطے کو باہم مربوط کردیں تو انقلاب آسکتا ہے۔ باہمی رابطوں کے فروغ سے تنظیم کے رکن ملک مزید قریب آئیں گے۔ موجودہ حالات میں صرف ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی تعاوَن بڑھانے اور تجارت میں آسانیوں سے خطہ ترقی کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں خطے کے لیے بڑامسئلہ ہیں۔ ہم 10ارب درخت لگائیں گے۔ ای سی او کے 10 ممالک کو درخت لگانے پرتوجہ دینا ہوگی۔


متعلقہ خبریں