ملک بھر میں پیر سے تمام یونیورسٹیاں کھولنے کی اجازت

کھربوں روپے کھانے والوں کا عوامی سطح پر احتساب نہیں ہو رہا، شفقت محمود

فائل فوٹو


ملک بھر میں پیر سے تمام یونیورسٹیاں کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پیر سے ملک بھر میں تمام یونیورسٹیاں کھولنے کی اجازت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اختیاری مضامین میں حاصل کیے گئے نمبرزکی بنیاد پر لازمی مضامین کے نمبر زد یئے جائیں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ  10 ویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لیئے جائیں گے۔

انہوں نے  بتایا کہ 9 ویں 10 دسویں کے امتحانات صرف اختیاری مضامین اور ریاضی کا ہو گا۔

حکومت کا 10 جولائی کے بعد صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لینے کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے بھی صرف اختیاری مضامین کے امتحانات ہوں گے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے، کورونا وبا کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کرنا آسان فیصلہ نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ امتحانات کے بغیر کوئی گریڈ نہیں ملے گا، امتحانات ہر صورت ہوں گے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ او لیول کے بچوں کے امتحانات جولائی میں ہوں گے، کوئی بھی استاد کورونا ویکسی نیشن کے بغیر امتحان نہیں لے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ تمام فیصلوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور نہ کوئی دباوَ برداشت کریں گے۔


متعلقہ خبریں