نئی دہلی میں جون میں کم ترین درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ بن گیا

اومیکرون، نئی دہلی میں بھی لاک ڈاؤن نافذ

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جون میں کم ترین درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز نئی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق بارش، طوفان اور تیز ہواؤں سے نئی دلی کا درجہ حرارت کم ریکارڈ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں جون کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

پنجاب: بارش اور آندھی سے تباہی، 16افراد جاں بحق

اس سے پہلے 15 سال قبل جون کے مہینے میں نئی دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 15.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق 2014 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جون کے مہینے میں ہیٹ ویو ریکارڈ نہیں کی گئی۔

 


متعلقہ خبریں