معیشت تباہ ہو گئی، ن لیگ کا دعویٰ: مفتاح اسماعیل کی کمپنی کا منافع دگنا ہو گیا

معیشت تباہ ہو گئی، ن لیگ کا دعویٰ: مفتاح اسماعیل کی کمپنی کا منافع دگنا ہو گیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں وفاقی وزیر خزانہ کی ذمہ داری نبھانے والے مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے گزشتہ سال کی نسبت دگنا منافع کمایا ہے۔

ن لیگ نے اپنی اور پی ٹی آئی حکومتوں کا معاشی موازنہ پیش کردیا

رکن اسمبلی منتخب ہوئے بنا وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دینے والے مفتاح اسماعیل کی ذاتی کمپنی نے یہ منافع اس وقت کمایا ہے کہ جب ن لیگ کی جانب سے تسلسل کے ساتھ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔

اس ضمن میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کی تو ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگر ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے تو آپ کی کمپنی نے امسال دگنا منافع کیسے کمایا ہے؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما صحافی کی جانب سے چبھتا ہوا سوال سن کر سٹپٹا گئے اور ان سے جواب نہ بن پڑا۔

اگر عوام اپوزیشن کا مقصد ہوتا تو اب تک یہ حکومت گرا چکے ہوتے، وزیراعظم

رپورٹ کے مطابق صحافی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں آپ کی اپنی کمپنی کا منافع سالانہ 35 کروڑ روپے تھا جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں آپ کی کمپنی کا منفع دگنا ہو گیا ہے تو سوال یہ ہے کہ ملکی معیشت تباہ کیسے ہو گئی ہے؟

ن لیگ کے مرکزی رہنما صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر سٹپٹا گئے اور فوراً کہا کہ میری کمپنی کے منافع کا ملکی معیشت سے کیا تعلق ہے؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس پر لقمہ دیا کہ یہ کیسا سوال ہے؟

اپوزیشن کا خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے، شہباز گل

رپورٹ کے مطابق مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے رواں سال کے صرف 9 ماہ میں دگنے سے زیادہ منافع کمایا ہے۔


متعلقہ خبریں