مختلف خطرات کے مؤثر جواب کیلئے تیاریاں جاری رہنی چاہئیں، آرمی چیف

مختلف خطرات کے مؤثر جواب کیلئے تیاریاں جاری رہنی چاہئیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مختلف خطرات کے موثر جواب کیلئے تیاریاں جاری رہنی چاہئیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف نے کوٹلی میں ٹریننگ ایریاز کا دورہ اور تسخیر جبل مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشقوں میں مصروف ٹروپس کے عزم اور حوصلوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے فارمیشن کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار  کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو در پیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے ،آرمی چیف

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مسلسل تربیت اور آپریشنل پریکٹس سے صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے۔ مشقوں کا مقصد فارمیشن کی آپریشنل تیاریاں اور دفاعی و جارحانہ ٹاسک ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کے دوران مختلف نوعیت کی آپریشنل حکمت عملی کو بھی جانچنا ہے۔ فوجی دستے اور یونٹس دشوار پہاڑی علاقوں میں دفاع وجارحانہ مشقیں کررہے ہیں۔

کوٹلی آمد پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔


متعلقہ خبریں