شادی سے پہلے دلہن کی موت،بہن کو دلہن بننا پڑا


بھارت میں شادی کے روز دل کا دورہ پڑنے سے دلہن کی موت ہو گئی۔ دلہن کے والدین نے تقریب ختم کرنے کے بجائے اس کی بہن کی شادی دولہے سے کرا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر اتاوا میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندو رسم کے تحت شادی کی تقریب جاری تھی، اس دوران دلہن اور دولہے نے پھیرے لینے شروع کئے جس کے بعد جیسے ہی دلہن نے دلہے کو پھولوں کا ہار پہنایا تو وہ گر پڑی۔

اس موقع پر مقامی ڈاکٹر کو بلایا گیا تاہم وہ دلہن کی جان بچانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

بھارت: یوگا گرو رام دیو کے خلاف ملک بھر میں ڈاکٹروں کا یوم سیاہ

دلہن کے چچا کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل تھا تاہم ہم سب نے صبر کا مظاہرہ کیا اور شادی کی تقریب جاری رکھی۔

رپورٹ کے مطابق جس وقت دلہن کی بہن شادی کے پھیرے لے رہی تھی اس وقت اس کی لاش دوسرے کمرے میں پڑی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں