ایران: آئل ریفائنری میں آتشزدگی، شہر پہ سیاہ دھویں کے بادل

ایران: آئل ریفائنری میں آتشزدگی، شہر پہ سیاہ دھویں کے بادل

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران کے نزدیک واقع ایک آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی ہے جس کی وجہ سے شہر میں دور دور تک سیاہ دھویں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔

خلیج عمان میں ایرانی بحریہ کا جہاز آگ لگنے کے بعد ڈوب گیا

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے (اریب) نے ٹیلی گرام پر اطلاع دی ہے کہ تہران کے جنوب میں شہرِرے میں واقع شاہد تونگویان ریفائنری میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔

تہران کی کرائسیس مینجمنٹ ٹیم کے ڈائریکٹرجنرل منصوردرجاتی نے بتایا ہے کہ ریفائنری کی پائپ لائنوں میں سے ایک سے تیل رسنے کے بعد آگ لگی ہے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اریب کے مطابق اس آئل ریفائنری کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے آتشزدگی کے اس واقعہ میں تخریب کاری کے امکان کو یکسر مسترد نہیں کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فوری طور شدید آگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ایران کے لڑاکا طیارے کی انخلا سیٹس کھلنے سے 2 پائلٹ جاں بحق

اریب سے وابستہ ینگ جرنلسٹ کلب نے بتایا ہے کہ آگ ریفائنری میں موجود تیل ذخیرہ کرنے کے 18 ٹینکوں تک پھیل گئی ہے۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ایران کی ایمرجنسی سروسز نے متعدد ایمبولینسیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی ہیں۔

صبح بھی خلیج عمان میں ایرانی بحریہ کے سب سے بڑے جہاز کوآگ لگ گئی تھی جس کے بعد وہ ڈوب گیا تھا۔

چاہئے امریکہ سے تعلقات خراب ہو جائیں، ایران کو ایٹمی طاقت بننے نہیں دیں گے، نیتن یاھو

ایران میں جون 2020 کے بعد سے فوجی ، جوہری اور صنعتی تنصیبات میں آتش زدگی یا دھماکوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ چند روز قبل بھی ایران کے جنوب مغربی شہر بوشہر میں واقع جوہری پاور پلانٹ کے نزدیک آگ لگ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں