ٹیسلا کا 6 ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ

ٹیسلا کا 6 ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا نے ایک خرابی کی وجہ سے اپنی 6 ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رسان ایجنسی کے مطابق امریکی کمپنی ٹیسلا نے بریک پر نصب کیلپر میں ٹائروں کے پریشر کو خراب کرنے والی ایک خرابی کی وجہ سے کمپنی کی تقریباً 6 ہزار گاڑیوں کو واپس منگوا رہی ہے۔

امریکی کمپنی ٹیسلا کی جانب سے واپس منگوانے والی گاڑیوں میں کچھ 2020-2019 تھری اور 2021-2020 کی وائی ماڈل کی گاڑیاں شامل ہیں۔

نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کو جمع کرائی گئی دستاویز میں ٹیسلا کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کی وجہ سے کسی حادثے یا جسمانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم کمپنی کیلپر کے بولٹ کا جائزہ لے کر اسے درست یا تبدیل کرے گی۔

ٹیسلا کے مطابق کیلپر کے ڈھیلے بولٹ کی وجہ سے بریک کیلپر الگ ہو کر رم کے ساتھ جڑ سکتا ہے جو کسی درجے میں ٹائر کے دباؤ میں کمی کا باعث ہو سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق ’بہت کم امکان کے ساتھ‘ ایسے کسی واقعے میں ڈھیلے ہو جانے یا غائب ہو جانے والے فاسٹنر کی وجہ سے گاڑی کو نقصان ہو سکتا ہے، ایسا ہونے پر وہ گاڑی کو مرمت کے لیے قریبی سروس سینٹر تک پہنچانے کا انتظام کریں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں: بگاٹی سے بھی تیز رفتار گاڑی میدان میں آ گئی

ٹیسلا کے مطابق دسمبر میں 2021 کی وائی ماڈل کی کار کے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعے سے ادارے کو آگاہ کیا گیا تھا جس میں ڈرائیور کی سائیڈ پرعقبی بریک کے کیلپر میں مسئلہ پایا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد کمپنی نے گاڑیوں کے بنانے میں بولٹ کے مسئلے سے متعلق اقدامات اٹھائے تھے۔


متعلقہ خبریں