پہلی ترجیح افغانستان میں امن کا قیام ہے، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح افغانستان میں امن کا قیام ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہماری پہلی ترجیح افغانستان میں امن کا قیام ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی بیٹھک ہو گی۔ ہم پاکستان کو تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں اور افغانستان میں قیام امن کو خطے کی ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیری مودی سرکار کے یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں اور بھارت کو 5 اگست 2019 کے غیر آئینی، یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ اخلاقی، سیاسی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں