ورلڈ سائیکل ڈے پر سائیکل کی کہانی


دنیا بھر میں آج سائیکلنگ کا دن منایا جارہا ہے۔ 2سو سال پرانی اس ایجاد کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں صحت کی ضامن اس سواری نے کب کب اپنا انداز بدلا؟

دو پہیوں والی اولین سائیکل بنانے کا سہرا ایک جرمن بارون کارل فان ڈرائس کے سر جاتا ہے۔ ڈرائس نے 12 جون 1817 کو اپنے آبائی شہر منہائیم میں تجرباتی طور پر اپنی دو پہیوں والی’’رننگ مشین‘‘ یا دوڑنے والی مشین پر سواری کی۔

پچیس کلو گرام وزنی لکڑی کے ایک فریم، لوہے کے بنے دو پہیے اور بغیر پیڈل کے اس مشین کو ’’ڈرائسینے‘‘ کا نام دیا گیا۔

جوں جوں وقت کا پہیہ گھومتا گیا۔ سائیکل کی شکل اور اس کی اقسام میں بھی تبدیلی آتی گئی۔  پہلی فولڈنگ سائیکل 1878 میں بنائی گئی تھی.

اگلی دہائی میں ایلومینیم ڈھانچے کی ایجاد ہوئی۔ بیسویں صدی کے آغاز میں لکڑی کا پرانا سائیکل طویل عرصے سے غائب ہوچکا تھا۔

جس کے بعد سائیکل میں بیرنگ، ملٹی اسپیڈ بشنگ، کنویر اسمبلی طریقہ ، چین سے چلنے والی اسپیڈ ریگولیٹر اور پیروں کے بریک والے اسٹیل پائپ نظر آئے۔

ماؤنٹین سائیکل کو خاص طور پر پہاڑوں اور غیرہموار سطح پر چلنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ سڑکوں پر چلنے والی سائیکل کے ٹائر پتلے اور گیئر سسٹم بھی موجود ہے۔

کچھ سائیکل اینالاگ سسٹم پر بنائی گئی ہیں۔ جو عام طور پر ایک جگہ سے دوسرے جگہ تک سفر کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ چین کو بائیسکل کا بنیادی جدید کارخانہ دار سمجھا جاتا ہے، کیوں کہ بیشتر سہولیات وہاں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں