عام انتخابات 2018 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) کی جانب سے عام انتخابات 2018 کے لیے تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں، جس کے تحت ضلعی ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی تربیت کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

ضلعی ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کی تربیت کا آغاز 15 مئی سے  ہو گا۔ ڈی آر اوز کو عام انتخابات سے متعلق تربیت کے لیے دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک گروپ کی تربیت 15 مئی جب کہ دوسرے کو 16 مئی کو تربیتی عمل سے گزارا جائے گا۔

ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی تربیت کا آغاز 16 مئی سے ہوگا۔ تربیت کے لیے ریٹرننگ افسران کو 37 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جنہیں 16 مئی سے 30 مئی تک تربیت دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان پہلے ہی 131 ڈی آر اوز اور 849 آر اوز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر چکا ہے۔

پاکستان میں انتخابی عمل کا ذمہ دار ادارہ آئندہ الیکشن کے لئے آٹھ لاکھ سے زائد عملے کو تربیت دے گا۔

گزشتہ روز ذرائع کے حوالے سے سامنے آنے والی خبر میں دعوی کیا گیا تھا کہ عام انتخابات 2018 26 یا 27 جولائی کو منعقد کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں