حکومتی ناکامیوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے، شہباز شریف


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی ناکامیوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں 3 سال میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ ماضی میں بھی حکومت نے منی بجٹ پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے حکومتی اعدادوشمار کی تصدیق نہیں کی۔ 3 سال کے دوران بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ حکومت کی 3 سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

مزید پڑھیں: بیرون ملک روانگی، حکومت نے شہباز شریف کیخلاف اپیل واپس لے لی

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی شرح نمو منفی میں جاچکی ہے۔ سی پیک سست روی کا شکار ہے۔ حکومت اچھا کام کرتی توتعریف بھی کرتے۔
حکومتی ناکامیوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم نہیں ہے اسی لیے حکمران سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بحران کا سامنا ہے اور عوام کی بنیادی ضرورت کی یہ اشیا انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں