وزیر اعظم عمران خان کو معیشت کی الف ب بھی نہیں آتی، شاہد خاقان

وزیر اعظم عمران خان کو معیشت کی الف ب بھی نہیں آتی، شاہد خاقان

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑامسئلہ سرکلرڈیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 1150 ارب کا سرکلر ڈیٹ چھوڑا تھا جو آج بڑھ کر 2150 ارب ہو گیا ہے۔

حکومتی ناکامیوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیشن گوئی کی کہ اگر گردشی قرضہ بڑھتا رہا تو پھر سرکلرڈیٹ آئندہ 2 سال میں 3 ہزارارب تک پہنچ جائے گا۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر وزیر اسمبلی میں کھڑے ہو کہتا ہے کہ ہم نے سرکلر ڈیٹ کنٹرول کرلیا ہے۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گردشی قرضہ نقصان ہے جسے کسی نہ کسی دن ادا کرنا پڑے گا۔

معیشت کس سمت جارہی ہے کچھ پتہ نہیں چل رہا، شوکت ترین

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کی آمدن 300 ارب سے زائد ہے لیکن پھر بھی 600 ارب کی شرح سے گردشی قرضہ بڑھ رہا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کو معیشت کی الف ب بھی نہیں آتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ گزشتہ 3 سال میں ہماری جی ڈی پی کم ہوئی ہے۔

معیشت تباہ ہو گئی، ن لیگ کا دعویٰ: مفتاح اسماعیل کی کمپنی کا منافع دگنا ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جو کام کررہی تھی اگر اسی پر کام کرتے تو آج پاکستان کی جی ڈی پی 3.68 ہوتی اور پاکستان کا ہر آدمی 25 فیصد زیادہ امیر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں