اسرائیل: نامزد وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی سیکیورٹی انٹیلی جنس نے سنبھال لی

صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، غزہ سے مزید راکٹ برداشت نہیں کرینگے: وزیراعظم

تل ابیب: اسرائیل کے نئے نامزد وزیراعظم کی سیکیورٹی اسرائیلی ایٹیلی جنس نے سنبھال لی ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ نے اس کی تصدیق انٹیلی جنس ذرائع سے کی ہے۔

اسرائیل: نیتن یاہو کا اقتدار ختم؟ اپوزیشن مخلوط حکومت کے قیام پر متفق

جرمنی کے مؤقر نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق اسرائیل کے نئے نامزد وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ دای فوری طور پر اسرائیل کی داخلی انٹیلی جنس سروس شن بیت نے سنبھال لی ہے۔

نشریاتی ادارے کے مطابق اس امر کی تصدیق خود انٹیلی جنس ذرائع نے کردی ہے۔

جرمنی کے نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کے مؤقر اخبار ہیرٹز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ایک غیر معمولی قدم ہے کیونکہ مروجہ طریقہ کار کے تحت شن بیت باقاعدہ حلف برداری کے بعد ہی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالتا ہے۔

اسرائیل: بائیں بازو کو حکومت سازی سے روکیں، نیتن یاہو کی اپیل

اسرائیل میں بنیادی طور پر شن بیت داخلی سیکیورٹی کا ادارہ ہے اور وزیراعظم اسرائیل کی سیکیورٹی کی ذمہ داری بھی وہی انجام دیتا ہے۔

دلچسپ امر ہے کہ وزیر اعظم کے منصب پہ فائز بینجمن نیتن یاہو نے نفتالی بینیٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر صدی کی سب سے بڑی دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔

ہمارا ہدف اسرائیل میں مخلوط حکومت کا قیام ہے، یائیر لبید

وزیراعظم نیتن یاہو کے مطابق بینیٹ ملک میں ایک نیا سیاسی اتحاد بنا کر اس مبینہ طور پر دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو خطرناک بھی قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں