قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز، اسکواڈ کا اعلان کل ہو گا

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے ٹی20، ون ڈے اورٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔

پی ایس ایل سیزن 6 بقیہ میچز: کرکٹرز اور آفیشلز ابوظہبی کیلئے روانہ

ہم نیوز کے مطابق ترجمان پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے اسکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر محمد وسیم کریں گے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے اور تین ٹی20 میچز کھیلے گی۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ، آسٹریلین کرکٹر کا حال

ہم نیوز کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز میں قومی کرکٹ ٹیم 5 ٹی 20 اور2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ شیڈول کے مطابق
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز 27 جولائی سے شروع ہو گی۔


متعلقہ خبریں