کورونا: آئی ایم ایف کے 100ارب ڈالر کہاں خرچ ہوئے؟


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کےلیے آئی ایم ایف نےسوا ارب ڈالر دئیے، وہ کہاں خرچ ہوئے؟

انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی کورونا سے نمٹنے کےلیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد دی کہاں گئی؟ عمران خان بتائیں عالمی بینک کے 200 ملین ڈالر کہاں خرچ کردئیے؟

چیئرمین پیپلزپارٹی نے سوال کیا کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائی گئی رقم کہاں خرچ ہوئی؟ وزیراعظم نے فنڈزمیں گھپلوں کو چھپانے کیلئے آڈیٹر جنرل رپورٹ کو روکا ہوا ہے،

بلاول بھٹو نے کہا کورونا کے مالیاتی پیکج میں گھپلوں پر قوم عمران خان کو معاف نہیں کرے گی۔ پی ٹی آئی حکومت آڈیٹر جنرل رپورٹ میں ہیرپھیر کی کوشش بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت آڈیٹر جنرل رپورٹ کا اجرا کرے۔

 


متعلقہ خبریں