دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی اسکواڈز کا اعلان ہوگیا


پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

حارث سہیل اور عماد وسیم کی بالترتیب قومی ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈزمیں واپسی ہوئی۔ محمد عباس اور نسیم شاہ بھی دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔

اعظم خان پہلی مرتبہ قومی ٹی20 اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ سلمان علی آغا بھی قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل ہیں۔

یاسر شاہ کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ ٹی20 اسکواڈ میں بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

اسکواڈ میں ارشد اقبال، اعظم خان، فہیم اشرف، فخرزمان، حیدرعلی، حارث رؤف۔ حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان وکٹ کیپر، محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔

سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں بابراعظم کپتان اور محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں۔ عبداللہ شفیق، عابد علی اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی اورساجد خان شامل ہیں۔

سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ، اور زاہد محمودبھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل
قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے تابش خان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں