عثمان بزدار نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کو عہدے سے ہٹا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے فرائض سے غفلت برتنے پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ناقص کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے
انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

عثمان بزدار نے لاہور کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول کے دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے شہر کے بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہم کیا اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: ترک کمپنیوں سے صفائی کی ذمہ داری واپس لے لی گئی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ جو افسر عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا وہ پنجاب چھوڑدے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ لاہور پاکستان کا دل ہے اور دل کو صاف ستھرا رکھنا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ لاہور کے علاقے شمالی لاہور، گلبرک، ہربنس پورہ اور مغلپورہ سمیت ملحقہ علاقوں میں کچرے کے ڈھیر دکھائی دینے لگے ہیں۔ لاہور شہر میں گندگی کے باعث جابجا پڑے کوڑے کے ڈھیروں سے تعفن پھیل رہا ہے۔

شہری کہتے ہیں گندگی نے لاہور کے حسن کو گہنا کر رکھ دیا ہے جبکہ شہر کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے وبائی امراض بھی پھوٹ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں