جوبائیڈن نے چین کی مزید 28 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

فائل فوٹو


امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کی مزید 28 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد پابندی کا شکار چینی کمپنیوں کی مجموعی تعداد 59 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ایک نئے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں چین کی 28 کمپنیوں کی امریکا میں سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ حکم نامہ سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دور کے حکم نامے کا تسلسل ہے، جس میں 31 کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

امریکہ: جوبائیڈن انتظامیہ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

 رپورٹ کے مطابق اس طرح پابندی کا شکار چینی کمپنیوں کی مجموعی تعداد 59 ہو گئی ہے۔

اس حکم نامے پر عمل درآمد دو اگست سے شروع ہو گا۔ اس پابندی کی نگرانی امريکی محکمہ خزانہ کو سونپی گئی ہے۔

بيجنگ حکومت نے اس امريکی اقدام کو چينی کمپنيوں کو دبانے کی کوشش قرار ديتے ہوئے مطالبہ کيا ہے کہ يہ فيصلہ واپس ليا جائے۔


متعلقہ خبریں