ان کیمرہ تنخواہ بتا سکتے ہیں،احسان مانی: تنخواہیں سلامتی کا ایشو کب سے ہو گئیں؟مہرین بھٹو

ان کیمرہ تنخواہ بتا سکتے ہیں،احسان مانی: تنخواہیں سلامتی کا ایشو کب سے ہو گئیں؟مہرین بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ ان کیمرہ سیشن ہو تو تنخواہیں بتا سکتے ہیں جس پر پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن اسملبی مہرین رزاق بھٹو نے استفسار کیا کہ تنخواہیں کب سے ملکی سلامتی کا ایشو ہو گئیں؟

وسیم خان کے ہونے سے کرکٹ کمیٹی کے معاملات پر اثر پڑنا تھا، احسان مانی

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا تواس میں پی سی بی کے عہدیداران کی تنخواہوں پر سوالات اٹھائے گئے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ان کیمرہ پوچھا جائے کہ کتنی تنخواہ لی جارہی ہے؟

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نے بھی کہا کہ ان کیمرہ سیشن ہو تو تنخواہیں بتا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس پر ممبر کمیٹی گل ظفر خان نے استفسار کیا کہ آپ نے ایسا کیا کیا ہےجو چھپا کر بتانا چاہ رہے ہیں؟

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ پی پی کی رکن قومی اسمبلی مہرین رزاق بھٹو نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں چیئرمین پی سی بی اور افسران کی تنخواہوں کی تفصیلات دی جائیں۔ ان کا استفسار تھا کہ تنخواہیں کب سے ملکی سلامتی کا ایشو ہو گئیں؟

دنیا کا سب سے امیر ترین کھلاڑی کون؟

ذرائع کے مطابق ممبر کمیٹی روبینہ جمیل کا کہنا تھا کہ ہمیں بجٹ کا بتایا جائے کہ کتنا پیسہ کدھر جاتا ہے؟

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اس پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ میں کوئی تنخواہ نہیں لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ ویب سائٹ پر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام اکاوَنٹس کا ڈیٹا موجود ہے  اور وہ دے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے 4 لیول کے آڈٹ ہوتے ہیں اور کچھ چھپ نہیں سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر ممبر کمیٹی اقبال خان نے معلوم کیا کہ وسیم خان کی قابلیت کیا ہے؟ تو چیئرمین پی سی بی نے دعویٰ کیا کہ جتنے وسیم خان قابل ہیں اتنا پورے پاکستان میں دوسرا کوئی نہیں ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ممبر کمیٹی گل ظفر خان نے کہا کہ فواد عالم سمیت باجوڑ کے کئی بہترین کرکٹر کو پوچھا تک نہیں جاتا ہے۔ ان کا استفسار تھا کہ ایک ایم این اے کے کہنے پر اگر کھلاڑی رکھنے ہیں تو کیا یہ میرٹ ہے؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ لوگ سفارش پر رکھے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے فوری طور پر اپنے ردعمل میں کہا کہ نہیں، ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سب کچھ میرٹ پر ہوتا ہے۔

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی اسکواڈز کا اعلان ہوگیا

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اس موقع پر قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ہماری پوری کوشش تھی کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی کرائے جائیں لیکن این سی او سی نے پی ایس ایل پاکستان میں کرانے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جون میں پی ایس ایل نہ کراتے تو اس سال ‎ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں