سندھ :کورونا سے متاثرہ مزید 16 افراد انتقال کر گئے


سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس  سے متاثرہ مزید 16 افراد انتقال کر گئے جب کہ 925 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہو کر 5125 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ 3 لاکھ  22 ہزار تین سو تینتیس افراد میں اب تک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کورونا وائرس سے متاثر 890  افراد  کی حالت تشویشناک اور 79 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

کورونا: آئی ایم ایف کے 100ارب ڈالر کہاں خرچ ہوئے؟

کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران  525 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔  سب سے زیادہ  دوسو تین کیس ضلع شرقی، ایک سو اکتالیس وسطی، اکیانوے جنوبی اور سب سے کم بارہ کیس ضلع غربی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق  شہر میں اب تک 2 لاکھ 16 ہزار8 سو گیارہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں