مقبوضہ کشمیر: 904 بچے شہید، ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد یتیم


مقبوضہ جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ بھارتی بربریت کا سامنا کشمیری بچوں کو کرنا پڑا، جارحیت کا نشانہ بننے والے معصوم بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 32 برسوں سے اب تک نو سو چار بچے شہید اور ایک لاکھ سات ہزار سے زائد یتیم ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گن پیلٹس سے متعدد بچے اور بچیوں کی آنکھوں کی بینائی چلی گئی۔ جبکہ بیس سال سے کم عمر سینکڑوں لڑکے اور لڑکیوں کو شہید کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سب سے زیادہ بھارتی بربریت کا سامنا بچوں کو کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی میں تبدیلی، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آئے روز نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بے گناہ کشمیریوں کو تشدد اور فائرنگ کر کے شہید کر دیتی ہے جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے انٹرنیٹ سروس بھی معطلی کا سلسلہ جاری ہے تاکہ مظلوم کشمیریوں کا رابطہ دنیا بھر سے منقطع رکھا جائے۔


متعلقہ خبریں