فیٹف: پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی خطرہ نہیں، حماد اظہر

تیل اور گیس کی تلاش، پانچ کمپنیوں کو لائسنس مل گئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ جون کے آخرتک فیٹف کا ایکشن پلان مکمل کرلیں گے۔

فیٹف کا پاکستانی اقدامات پر اطمینان کا اظہار

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرحماد اظہرنے کہا ہے کہ 40 میں سے 31 نکات پرعمل درآمد کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فیٹف کے مشکل پلان کو مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ 27 نکات میں سے 24 نکات مکمل کر چکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو فیٹف کے 2 پلان پرعمل کررہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا کہ ایک40 اور دوسرا 27 نکاتی پلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیٹف نے بھی پاکستان کی تعریف کی ہے۔

فیٹف: پاکستان نے ایکشن پلان کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا، حماد اظہر

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا کہ دونوں ایکشن پلان مکمل ہونے کے قریب ہیں۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ اب پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں