وزیراعظم نے مردم شماری کیلیے رقم مختص کرنے کی یقین دہانی کرادی، ایم کیو ایم ذرائع

وزیراعظم نے مردم شماری کیلیے رقم مختص کرنے کی یقین دہانی کرادی، ایم کیو ایم ذرائع

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ مردم شماری کے لیے رقم مختص کی جائے گی۔ یہ دعویٰ ایم کیو ایم کے ذمہ دار ذرائع نے کیا ہے۔

وزیراعظم: بھارت سے بات چیت شروع کرنے کی مشروط پیشکش

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں مردم شماری کے لیے وفاق رقم مختص کرے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کا مطالبہ تھا کہ بجٹ میں مردم شماری کے لیے مختص کی جانے والی رقم پی ایس ڈی پی میں بھی ظاہر ہو۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد کو اس بات کی یقین دہانی کرادی۔

ایم کیو ایم نے حکومت کو بجٹ کی حمایت کرنیکی یقین دہانی کرادی

ہم نیوز کو ایم کیو ایم کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں حالیہ بجٹ میں کراچی سمیت شہری سندھ کے لیے بھی رقم مختص کرنے پربھی اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کا ایکٹ 7 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد نے اپنے لاپتہ کارکنان سے متعلق بھی وزیراعظم سے بات چیت کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

خودکوجمہوری کہنے والے فوج کو حکومت گرانے کا کہہ رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ساتھ عامر خان، سید امین الحق اورسینیٹر فیصل مشہدی نے دیا۔


متعلقہ خبریں