دنیا میں مزید4لاکھ افراد کورونا سے متاثر


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں مزید4 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد 17 کروڑ 37 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 37 لاکھ36 ہزار352 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 65 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 12 ہزار203 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 42 لاکھ4 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 88 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 46 ہزار 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین: کورونا کیسز میں اچانک غیر معمولی اضافہ

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 69 لاکھ  سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 57 لاکھ 7 ہزار683 افراد متاثر اور ایک لاکھ 9 ہزار 973 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 52 لاکھ 82 ہزار افراد کورونا سے متاثر اور48ہزار088ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا فائزر کمپنی کی کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

روس میں 51 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 436 ہے۔ برطانیہ میں 45 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 836 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں