بجٹ میں پینشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویز

پنشن

پنشنرز کیلئے بڑی خبر آگئی


حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پینشنرز پر ٹیکس لگانے کی ٹھان لی ہے۔ ٹیکس لاگو ہونے سے وفاقی حکومت کو 18ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی گریجوئٹی اور پروویڈنٹ فنڈ پر بھی ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تجویز منظور ہونے کی صورت میں پینشنرز پر ساڑھے سات فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ تجویز آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی تھی۔

ہر سال پنشنرز کو 300 ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاتی ہے۔ ٹیکس لاگو ہونے سے وفاقی حکومت کو 18ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔

حکومت نے آئندہ مالی سال بجٹ میں مختلف شعبوں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کرنے پر بھی غور کیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات، بیوریجز سیکٹر اور تمباکو سمیت دیگر سیکٹرزپر ایکسائیز ڈیوٹی عائد ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بیوریج سیکٹرز سےمجموعی طور پر 33ارب 64کروڑ روپے وصول کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات سے ایف ای ڈی سے 4 ارب 32کروڑ روپے وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں سیمینٹ سیکٹر سے 102ارب 41کروڑ روپے، قدرتی گیس سے 11ارب 97 کروڑ روپے ایکسائز ڈیوٹی وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سروسز سیکٹر سے 14ارب 95کروڑ، سگریٹ اور تمباکو سیکٹر سے 134ارب، امپورٹ ہونے والی اشیاء سے 2ارب 17کروڑ روپے وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں