سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں اسکولز کھولنے کا مراسلہ جاری

فائل فوٹو


سندھ حکومت نے کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے مطابق کل سے نویں جماعت اور اس سے اوپر کی کلاسز کی تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولے جائیں گے، تعلیمی اداروں کےعملے کیلئے کورونا ویکسین لازمی ہو گی۔

دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلی سے چوتھی اور چھٹی، ساتویں کلاس کو بغیر امتحان پروموٹ کیا جائے گا۔

وزارت تعلیم نے پانچویں اور آٹھویں کلاس کے امتحانات لینے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوائی تھی۔

پنجاب بھر میں اسکولز کھولنے کا مراسلہ جاری

پانچویں اور آٹھویں کے سنڑلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گا۔ محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر بچوں کو پروموٹ کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا، 90فیصد طلباء کے امتحانات ہوئے اور نتائج کی بنیاد پر پاس کیا گیا۔

وفاقی حکومت نے 10 جولائی کے بعد دسویں سے بارہویں جماعت کے صرف اختیاری مضامین اور ریاضی کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پریکٹیکل و باقی مضامین کے امتحانات نہیں ہوں گے۔ ہر پیپر میں مناسب وقفہ رکھا جائے گا تا کہ بچے تیاری کر لیں۔

وزیرتعلیم نے تمام صوبوں کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دیئے جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں