کاش! لوگ عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے جتواتے، شاہ محمود قریشی

کاش! لوگ عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے جتواتے، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم رہیں نہ رہیں جنوبی پنجاب کاخواب اب کوئی چرانہیں سکتا۔ انہوں ںے کہا کہ کاش! مرکز اور پنجاب کے لوگ عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے جتواتے تاہم ان کا کہنا تھا کہ پھر بھی ہم مایوس نہیں ہیں۔

پنجاب بھر میں مزارات کھولنے کی اجازت

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کارکنا کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سیاست کی بنیاد تبدیلی کے لیے رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے منشورکے دفاع کے لیے سپاہی بن کرپہرہ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نےسیاست میں قدم رکھا توانہوں نے محسوس کیا کہ لوگ کرپشن سے تنگ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے منشورکی تیاری میں جنوبی پنجاب صوبہ کو شامل کروایا۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے جنوبی پنجاب صوبہ کو منشور میں شامل کیا۔ انہوں ے کہا کہ ملتان میں میٹرو اور فلائی اووربن گئے مگر بنیادی مسائل برقرارتھے۔

جنوبی پنجاب کیلئے سرکاری ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹہ مختص

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام علیحدہ بنےگا۔ انہوں ںے کاہ کہ جنوبی پنجاب کے فنڈزدوسرے علاقوں میں نہیں جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت ہوتی تو ہم صوبہ بنا دیتے۔انہوں ںے حکومت پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اس خطے سے وعدے کو فوری طور پر عملی جامہ پہنایا جائے۔

انہوں ںے استفسار کیا کہ 20 دسمبر کے رولزاینڈ بزنس سے متعلق فیصلے پرعملدرآمد میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے بجٹ میں پیسہ رکھا گیا مگر خرچ کیوں نہیں ہوا؟

پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پنجاب حکومت اس معاملے کوجلد حل کرےگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم رہیں نہ رہیں جنوبی پنجاب کاخواب اب کوئی چرانہیں سکتا۔


متعلقہ خبریں