جب گندم وافر مقدار میں ہوئی ہے توروٹی سستی کیوں نہیں ہوئی؟ فیصل کریم کنڈی


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا ہے کہ جب گندم وافر مقدار میں ہوئی ہے توروٹی سستی کیوں نہیں ہوئی؟

لاہور: روٹی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پوچھا ہے کہ جب گنا بھی وافر مقدار میں پیدا ہوا ہے تو پھر چینی سستی کیوں نہیں ہو رہی ہے؟

پی پی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت ایک نہیں دو پاکستان چل رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا ہے کہ ایک پاکستان حکومت کے لیے ہے اور دوسرا پاکستان اپوزیشن کے لیے ہے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اس وقت تک رنگ روڈ، چینی اور آٹا اسکینڈل سمیت دیگر بڑے بڑےاسکینڈلز سامنےآ چکے ہیں۔

پی ڈی ایم نہیں رہی اب یہ صرف ہم خیال گروپ ہے، فیصل کریم کنڈی

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان پالیسی پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔


متعلقہ خبریں