ایران: اسٹیل پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی، علاقے میں دھواں پھیل گیا

ایران: اسٹیل پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی، علاقے میں دھواں پھیل گیا

تہران: ایران کے جنوب مشرقی علاقے زرند میں ایک اسٹیل پلانٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے بعد شہر میں سیاہ دھویں کے بادل دیکھے گئے ہیں۔

ایران: آئل ریفائنری میں آتشزدگی، شہر پہ سیاہ دھویں کے بادل

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے حوالے سے بتایا ہے کہ آتشزدگی سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے ایک سرکاری عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے علاقے زرند کے مقامی گورنر علی صادق زادے نے بتایا ہے کہ فائر فائٹرز اور ایمرجنسی عملہ زرند ایرانی اسٹیل پلانٹ پر تاحال موجود ہے۔

ایران: پیٹروکیمیکل کمپلیکس میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

خبر رساں ایجنسی کے مطابق آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد حالات قابو میں ہیں اور کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ْ

گورنر علی صادق زادے کا کہنا ہے کہ اسٹیل پلانٹ کی بھٹی میں موجود پگھلے ہوئے مواد کے پریشر کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد اس جگہ پر آگ لگ گئی اورعلاقے میں دھواں دیکھا گیا۔

خلیج عمان میں ایرانی بحریہ کا جہاز آگ لگنے کے بعد ڈوب گیا

خبر رساں ایجنسی کے مطابق گورنر علی صادق زادے کا کہنا ہے کہ بھٹی کے ارد گرد یا پلانٹ کے کسی دوسرے حصے میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں