وفاق عوام کے لیے رقم خرچ کرے گا، حکومت سندھ کے لیے نہیں: اسد عمر


کراچی: ووفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاق عوام کے لیے رقم خرچ کرے گا، حکومت سندھ کے لیے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق سے جو پیسہ سندھ گیا اس سے سرے محل بنا، ڈائمنڈ کے نیکلس بنے، دبئی میں ٹاور کھڑے ہوئے اور فرانس میں جائیدادیں خریدی گئیں۔

وزیراعظم نے مردم شماری کیلیے رقم مختص کرنے کی یقین دہانی کرادی، ایم کیو ایم ذرائع

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عمران خان تعصب کی سیاست نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو وفاق کے جواب سے زیادہ سیاسی بیان دینے کی جلدی تھی۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان نے سندھ میں دو تاریخی پیکیجز کا اعلان کیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ وفاق کا دیا ہوا پیسہ سندھ میں نہیں لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی این ایچ اے پر وفاق سے سوال پوچھ رہی ہے لیکن خود پیپلز پارٹی نے موٹر ویز بنانے پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 2018 سے پہلے کے تین سال کے وفاق کی جانب سے سندھ کے منصوبوں کے لیے رقم دیکھ لیں۔ ناہوں ںے دعویٰ کیا کہ ہماری حکومت کے تین سالوں میں سندھ کے منصوبوں کے لیے 32 فیصد زائد رقم رکھی گئی۔

اگلے مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرح ترقی کا تخمینہ 4.8 فیصد ہے ،اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان وہ وزیر اعظم ہیں جنہوں نے سندھ کے لیے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا۔ انہوں ںے کہا کہ کراچی کے نالوں پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ گرین لائن منصوبہ ستمبر تک مکمل ہونے جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ساڑھے 6 ارب روپے سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے منصوبے کے لیے رکھے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حیسکو کے منصوبوں کے لیے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں جب کہ سندھ کی جامعات کے لیے 8 ارب کی رقم رکھی گئی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ملتان سکھر موٹروے منصوبے کو ہم نے مکمل کیا اور 98 ارب روپے ادا کیے۔ انہوں ںے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے کی منظوری ہوگئی ہے جس پر 200 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے موٹر ویز بنانے پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا اور این ایچ اے پر ہم سے سوال پوچھ رہی ہے؟ انوہں ںے کہا کہ عمران خان تعصب کی سیاست نہیں کرتے ہیں۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت سندھ کارڈ استعمال کر رہی ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح کم ہوکر 4 فیصد پر آگئی، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ یہ ہمارے لیے سندھ میں مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں ںے باقاعدہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعلیٰ صاحب! آپ سندھ کی حکومت ضرور ہیں لیکن سندھ کے عوام نہیں ہیں۔

 


متعلقہ خبریں