حکومت، وفاق اور اکائیوں کو باہم دست و گریباں کروانا چاہتی ہے؟ شہباز شریف

شہباز شریف کی اپوزیشن اراکین کو عشائیے کی دعوت

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے استفسار کیا ہے کہ کیا مسلط حکومت وفاق اور اکائیوں کو باہم دست و گریباں کروانا چاہتی ہے؟

حکومتی ناکامیوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 140 ارب کی ایف بی آر کو ادائیگی پر اعتراض سامنے آیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر کو 140 ارب کی ادائیگی پر اے جی پی آر کے اعتراض نے ریونیو اعداد و شمار کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ اعداد و شمار کی غلطی سامنے آنے کے بعد صوبوں کو ٹیکس وصولیوں میں حصہ بھی غلط ہی ملے گا۔

نواز اور شہباز شریف کو رعایت، سندھ کے رہنماؤں کو سزا دی جارہی ہے، بلاول

انہوں نے استفسار کیا ہے کہ کیا مسلط حکومت وفاق اور اکائیوں کو باہم دست و گریباں کروانا چاہتی ہے؟


متعلقہ خبریں