نواز شریف گولی دینے میں کامیاب ہوئے جس کا عمران خان کو دکھ ہے: شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کو مقدر کا سکندر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف گولی دینے میں کامیاب ہوئے جس کا عمران خان کو دکھ ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتنی نا اہل، نکمی اور تھکی ہوئی اپوزیشن کبھی نہیں دیکھی۔

عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات: لا اینڈ آرڈر کے مسائل اور حل تجویز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کے جی 9 نائن سیکٹر میں ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کو باہر جانے سے روک  لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 دن گزر گئے ہیں لیکن انہوں نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور ن لیگ میں جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کورونا ویکسین کے حوالے سے کہا کہ چین کی ویکسین لگوانے کے بعد سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کا سفر کرنے والوں کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان خود متعلقہ ممالک کے حکام سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ویکسینیشن کافی بہتر ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کم سے کم مدت میں ویکسینیشن مکمل کر لیں گے۔

شیخ رشید! کچے کے علاقے میں بھی آئیں، وزیراعلیٰ سندھ

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سائنو فارم زبردست ویکسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت کے تعاون کو سلیوٹ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں یومیہ چار لاکھ تک لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جب کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر پر عمران خان کی قیادت میں قابو پایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے اموات میں کمی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس سے قبل اتنی بے کار اور تھکی ہوئی اپوزیشن کبھی نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مقدر کا سکندر ہے، اس کا ستارہ بلند ہے کہ اس کو ایسی نکمی اپوزیشن ملی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین گروپ کے سارے ووٹ بجٹ میں حکومت کو پڑیں گے۔

جرگہ، بہترین متبادل نظام انصاف ہے۔ شیخ رشید

انہوں ںے وفاقی دارالحکومت میں پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے بتایا کہ اسلام آباد میں ایگل اسکواڈ لا رہے ہیں جس میں 150 سو بائیکس شامل کریں گے۔


متعلقہ خبریں