امریکہ ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو: فائل


نارتھ کیرولینا: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جوبائیڈن اور ان کی انتظامیہ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات امریکہ کی بقا کی جنگ کے مترادف ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ میڈ ان چائنا قیمت دو کروڑ

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں ایک ہزار سے زائد افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی بقا کا انحصار ری پبلیکنز کو ہر سطح پر جتوانے پہ منحصر ہے جس کا آغاز آئندہ سال مڈ ٹرم الیکشن سے ہوگا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی اور آپشن ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی آزادی کا دفاع کرنے جا رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخابات کے کئی مہینوں کے بعد یہ پہلی تقریر تھی تاہم ان کی تقریر میں پہلے والا جوش و خروش نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر پابندی: ٹرمپ نے حامیوں سے رابطے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں پسندیدہ اہداف جو بائیڈن کی بارڈر پالیسی، چین اور ڈیموکریٹس پر زبانی حملے کیے جس پر لوگوں نے پرجوش ردعمل کا اظہار کیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جب ٹرمپ نے کورونا کی وبا پر قابو پانے اور ویکسین بنانے کی بات کی تو لوگ خاموش رہے۔

سابق صدر ٹرمپ نے فیس بک کی طرف سے ان کا اکاؤنٹ دو سال تک بند رکھنے کے اعلان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قطعی نا انصافی ہے کہ میرا اکاؤنٹ دو برس تک بند رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر صدراتی الیکشن کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس اور میڈیا کی کرپشن کی اس سے بڑی کوئی مثال نہیں ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ سمھجتے ہیں کہ لوگ نہیں جانتے تو میں بتاؤں کہ لوگ سب جانتے ہیں۔

فیس بک نے سابق صدر ٹرمپ کے انٹرویو کی ویڈیو ہٹا دی

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا تو کہا مگر اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں