بحریہ ٹاؤن کراچی میں مشتعل افراد کا حملہ: جلاؤ، گھیراؤ، مرکزی دروازے کو آگ لگا دی گئی



کراچی میں سپرہائی وے پر بحریہ ٹاون کیخلاف احتجاج کیا گیا اور مشتعل مظاہرین نے مرکزی دروازے کو آگ لگا دی۔

ہم نیوز کے مطابق ایس ایس پی ملیر نے بتایا ہے کہ مظاہرین کو منشتر کرنے کے دوران تیس سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مظاہرین نے بحریہ ٹاؤن کے اندر گاڑیوں کا شو روم بھی جلا ڈالا۔ سپرہائی پر ٹائر جلا کر سڑک بھی بلاک کر دی جس کے باعث ایم نائن موٹروے کے دونوں ٹریک بند رہے۔

وزیر اعظم کا بحریہ ٹاون کراچی کے متاثر کو پلاٹ یا رقم واپس کرانے کا وعدہ

مشتعل مظاہرین سے نمٹنے پولیس میدان میں اتری اور حملہ آوروں کو ٹاؤن سے باہر نکال دیا۔ پولیس کے مطابق 30 کے قریب ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے باہر احتجاج کے باعث ملک بھر سے کراچی آنے والے اور کراچی سے ملک بھر میں جانے والے مسافر شدید اذیت میں مبتلا رہے تاہم ایم نائن کو ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں