لاہور قلندرز کو دھچکہ، اہم کھلاڑی زخمی


لاہور قلندرز کے اوپنر اور وکٹ کیپر بین ڈنک گیند لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بین ڈنک کو ٹریننگ کے دوران ہونٹ پر بال لگی ہے جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے ہیں۔

سی او او لاہور قلندر ثمین رانا کے مطابق بین ڈنک کو ہونٹ پر پانچ ٹانکے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے بین ڈنک اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پی ایس ایل 6: راشد خان کی لاہور قلندرز میں دوبارہ شمولیت

پی ایس ایل 6، بقیہ میچز 9 جون سے شروع ہوں گے

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز 9 جون سے شروع ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ کوالیفائر اور ایلیمنٹر ون سمیت ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔ ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے ہوگا جبکہ ڈبل ہیڈرز والے روز دوسرا میچ رات 10 بجے شروع ہو گا۔

ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کا مکمل شیڈول بعد میں جاری کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مارچ 2021 میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کو کورونا کیسز کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی بحالی کی منظوری


متعلقہ خبریں