ایک دلہن کو لینے دو دلہے  باراتیوں سمیت پہنچ گئے


بھارت میں اس وقت ایک عجیب صورتحال بن گئی جب  ایک دلہن کو لینے دو دلہے  باراتیوں سمیت پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست  اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دلہن کے والدین نے اپنی مرضی سے بیٹی موہنی کی شادی ببلو نامی نوجوان سے طے کی تھی۔

شادی کے دن رخصتی کے وقت ببلو خوب دھوم دھام سے باراتیوں کے ہمراہ پہنچا۔ دلہن کے والدین نے ان کا خوب استقبال کیا۔

پسند کی شادی: بیٹے نے اجازت نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

رپورٹ کے مطابق عین اس وقت جب ببلو کا استقبال کیا جا رہا تھا کہ ایک اور دلہا باراتیوں کے ہمراہ دلہن کو لینے پہنچ گیا اور دلہن نے والدین کی پسند ببلو کے ساتھ جانے کے بجائے دوسرے دولہے کے ساتھ جانا پسند کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ موہنی اجیت کو پسند کرتی تھی اور اسی سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم اس کے والدین نے اس رشتے سے انکار کر دیا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے مہنی اور ببلو کے والدین کو گرفتار کر لیا اور بعد میں دوسرے دلہے اجیت کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔


متعلقہ خبریں