ایشیا کی بہترین جامعات میں 16پاکستانی یونیورسٹیزبھی شامل

دنیا کی بہترین جامعات: 16 پاکستانی یونیورسٹیز بھی شامل

براعظم ایشیا کی بہترین جامعات میں 16 پاکستانی یونیورسٹیز بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔عالمی ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی فہرست جاری کی ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی فہرست میں یونیورسٹیز کو تدریس، تحقیق اور تعلیم کی دیگر سہولیات کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایشیا کی ابتدائی دس میں سے 4 چین، تین ہانگ کانگ، دو سنگا پور، اور دو جاپان کی جامعات شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق  سال رواں کے دوران ایشیا کی یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستانی جامعات بھی شامل ہیں۔ اس ضمن میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 16 یونیورسٹیاں اس مرتبہ شامل ہیں جب کہ گزشتہ سال صرف 12 یونیورسٹیاں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق جاری کردہ فہرست کے تحت قائد اعظم یونیورسٹی 100 ویں، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان 124 ویں اور کام سیٹس یونیورسٹی 171 ویں نمبر پر رہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے حساب سے یہ درجہ بندی پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹیوں میں پشاور یونیورسٹی ، ایگریکلچر یونیورسٹی آف فیصل آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، یونیورسٹی آف پنجاب، بہا الدین ذکریا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (لاہور)، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، اسلامیہ یونیورسٹی (بہاولپور)، پی ایم اے ایس، یونیورسٹی آف سرگودھا اور یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے برائے سال 2021 کی 500 سے زائد دنیا کی بہترین جامعات کی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کی 16 جامعات کو بہترین کارکردگی کے باعث شامل کیا گیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کی جانب سے عالمی درجہ بندی کے علاوہ خطوں کی رینکنگ بھی جاری کی گئی ہے۔

امریکی ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ایشیائی یونیورسٹیوں میں پاکستان کی نمائندگی اچھی ہے۔ اس سا سال پاکستان نے اوسطاً بہتر نتائج حاصل کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں