بحریہ ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی: ایم کیو ایم پاکستان نے احتجاج کی کال دیدی


کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے خلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے پر آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ کو صوبہ بدر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بحریہ ٹاؤن کراچی میں مشتعل افراد کا حملہ: جلاؤ، گھیراؤ، مرکزی دروازے کو آگ لگا دی گئی

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بحریہ ٹاؤن میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے خلاف اعلان کیا ہے کہ 15 جون کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جو سوک سینٹر سے شروع ہو کر پریس کلب تک جائے گی۔

یہ اعلانات ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیے۔ انہوں ںے کہا کہ زمین الاٹ کرنے والے کے خلاف احتجاج کرنے کے بجائے وہاں مکان خریدنے والے عام شہریوں کو ہراساں کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے مردم شماری کیلیے رقم مختص کرنے کی یقین دہانی کرادی، ایم کیو ایم ذرائع

انہوں ںے الزام عائد کیا کہ سب کچھ صوبائی حکومت کے عین ناک کے نیچے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ ہوا ہے

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ صوبائی حکومت کے عین ناک کے نیچے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ ہوا۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اگر احتجاج کرنا تھا تو وزیر اعلی ہاؤس یا سندھ سیکریٹریٹ کے سامنے کرتے۔

وزیراعظم صاحب! آئین میں گورنر راج کا آپشن کس لیے ہے؟ خالد مقبول

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرسید امین الحق نے کہا ہم نے اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کیا ہے اور ہم اس معاملے پر اب خاموش ہو کر نہیں بیٹھیں گے۔


متعلقہ خبریں