ایلون مسک کو ہیکرز کی دھمکی

elon musk

ایک ٹویٹ سے ڈیجیٹل کرنسی کے شئیرزاٹھانے اور گرانے والے ایلون مسک کو اب ہیکرز کا سامنا کرنا ہوگا۔

ہیکرز کے گروپ اینانیمس نے اپنے پیغام میں اسپیس ایکس کے بانی کی کرپٹو کرنسی پر اجارا داری کو عام شہریوں کی تضحیک کے مترادف قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کا ٹیسلا کمپنی کی گاڑیاں بِٹ کوائن میں فروخت کرنے کا اعلان

ہیکرز نے ایلون مسک کے اداروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آپ پچھلے کئی سالوں سے ارب پتی طبقے میں پسندیدہ ساکھ سے لطف اندوز ہورہے ہیں، کیونکہ ہم میں سے بہت سے لوگ الیکٹرک کاروں اور خلا کی جستجو رکھتے ہیں۔ جس کا فائدہ آپ نے اٹھایا۔ لیکن اب آپ میں ایسا امیر انسان دکھ رہا ہے جو توجہ حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے۔

ہیکر کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاکھوں افراد اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کرپٹو میں سرمایہ کاری کرکے رسک لے رہے ہیں، لیکن آپ کی ٹویٹ ان افرد کے لیے توہین آمیز ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک سے زیادہ امیر لوگ ہی بٹ کوائن خریدیں، بل گیٹس کا مشورہ

جس کے بعد اینانیمس گروپ نے ایلون مسک کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو لگتا ہے اس کھیل میں آپ ہی سب سے زیادہ سمارٹ ہیں لیکن اب آپ کو ہمارا سامنا کرنا ہوگا۔

ہیکرز کے پیغام کے 20 منٹ بعد ہی ایلون مسک نے ٹوئیٹ میں کہا کہ “جس سے نفرت ہے اسے ختم کرنے کی بجائے جس سے محبت ہے اسے بچانے کی کوشش کرو”.

گزشتہ ماہ سےایلون مسک کی ایک ٹویٹ سے بٹ کوائن کے شئیرزاوپرنیچے ہورہے ہیں، ٹیسلا کے بانی نے اشارہ دیا تھا کہ ان کی کمپنی تمام بٹ کوائنز فروخت کر سکتی ہے، جس کے بعد بٹ کوائن دس فیصد نیچے آگیا، اس وقت ایک بٹ کوائن سات فیصد مزید کمی کے بعد 55 لاکھ روپوں کا ہے۔


متعلقہ خبریں