پی ایس ایل 6: سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

پی ایس ایل 6، مزید 3 کھلاڑیوں کے کورنا ٹیسٹ مثبت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کے آغاز میں محض چند روز باقی ہیں۔اب تک ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جب کہ مزید 16 میچز باقی ہیں۔

پی ایس ایل 6 میں اب تک سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بلے باز محمد رضوان کا تعلق ملتان سلطانز سے ہے۔

سلطانز کے کپتان رضوان نے اب تک پانچ میچز کھیل کر 59.40 کی اوسط سے 297 رنز بنا رکھے ہیں۔

پی ایس ایل 2020 کی فاتح ٹیم کراچی کنگز کے بلے باز بابراعظم پانچ میچوں میں 86 کی اوسط سے 258 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بابراعظم کے ساتھ کراچی کنگز کے لیے اوپننگ کرنے والے شرجیل خان 5 میچوں میں 200 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں ایک سنچری بھی بنا رکھی ہے۔

پی ایس ایل 6: بقیہ میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کا 15 واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا جس میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق شوزب رضا تھرڈ امپائراور فیصل آفریدی فورتھ امپائرہوں گے۔ محمد انیس اس میچ میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔


متعلقہ خبریں