جیف بیزوس رواں سال جولائی میں خلاء کا سفر کریں گے

فائل فوٹو


ای کامرس ویب سائٹ ایمازون کے بانی جیف بیزوس رواں سال جولائی میں خلاء کا سفر کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیف بزوس اپنی کمپنی بلیو اوریجن کی فلائٹ میں خلائی سفر کریں گے۔

یہ بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن کی خلاء میں پہلی مسافر پرواز ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق 57 سالہ جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ پانچ سال کی عمر سے مجھے خلائی سفر کا شوق تھا۔

دنیا کا امیر ترین آدمی: فرانسیسی فیشن ٹائیکون نے جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑ دیا

انہوں نے کہا کہ بہت جلد میرے شوق کی تکمیل ہو رہی ہے، میں اپنے بھائی کے ہمراہ 20 جولائی کو اس دلچسپ مہم پر روانہ ہوں گا۔

رپورٹ کے مطابق اگر سب کچھ پلان کے مطابق رہا تو جیف بیزوس خلائی سفر کرنے والے  دنیا کے پہلے ارب پتی شخص بن جائیں گے۔


متعلقہ خبریں