کورونا وائرس نے شیر کی جان لے لی


بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ایک شیر ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے جنوبی شہر چنئی میں قائم چڑیا گھر میں موجود 9 سالہ ایشیائی نسل کا شیر کورونا کے ہاتھوں جان کی بازی ہارا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چڑیا گھر کی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ مزید آٹھ شیروں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز ایک شیرنی میں کورونا وائرس کی علامات سامنے آئی تھیں اور دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے شیر بھی کورونا سے متاثر ہو گئے۔

70 شیروں کا قاتل گرفتار

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ جانوروں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور انہیں اینٹی بائیوٹیک دوائیاں دی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل دنیا بھر میں کئی جانور عالمی وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔گزشتہ سال اسپین میں متعدد شیر کورونا وائرس کی پہلی لہر سے متاثر ہوئے تھے۔

بھارت کے چڑیا گھر میں 8 شیر کورونا وائرس میں مبتلا

انتظامیہ کہا کہنا ہے کہ چڑیا گھر کے تمام ملازمین کی کورونا ویکسینیشن کی جا چکی ہے جب کہ انہیں جانوروں کے پاس جانے کے لیے ایک مخصوص لباس بھی دیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں