عمران خان کی بورس جانسن سے پاکستان کو سفری ریڈلسٹ سے نکالنے کی درخواست

عمران خان کی بورس جانسن سے پاکستان کو سفری ریڈلسٹ سے نکالنے کی درخواست

 وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات، اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماوَں نے دوطرفہ تعلقات اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی کورونا اور ماحولیاتی تبدیلی پ ربھی بات چیت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے امید کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماوَں  نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلےکو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے برطانیہ میں کورونا کا مؤثرطریقے سے مقابلہ کرنے پر وزیراعظم بورس جانسن کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب کو پاکستان کی طرف سےکوروناکےخلاف کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی شادی کی تاریخ طے

وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب سے پاکستان کوسفری پابندی والے ممالک کی ریڈلسٹ میں رکھنے کے فیصلے پرنظر ثانی کی درخواست کی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افغان قیادت کی جانب سےامن عمل اور مفاہمت کی حمایت اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے اپنے دیرینہ مؤقف کو دہرایا کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں۔ افغانستان میں امن صرف مذاکرات سےممکن ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب کو افغانستان میں دیرپاقیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے برطانوی وزیراعظم کو ایف اے ٹی ایف شرائط پرعملدرآمد کے بارے میں پاکستان کی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔


متعلقہ خبریں