بھارت: اداکارہ سنی لیون بھی متاثرین کی مدد کیلیے میدان میں آگئیں

بھارت: اداکارہ سنی لیون بھی متاثرین کی مدد کیلیے میدان میں آگئیں

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیون بھی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے معاشی طور پر متاثرہ افراد کی مدد کے لیے میدان میں آگئی ہیں۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنی لیون نے کھانے پینے کی اشیا اور پھلوں سے بھرا ہوا ایک ٹرک ان متاثرین میں تقسیم کیا ہے جو کورونا کے باعث معاشی تنگی کا شکار ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سنی لیون جب اپنے خاوند ڈینیئل ویبر کے ہمراہ متاثرین میں اشیائے ضروریہ تقسیم کرنے نکلیں تو ان کے مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جنہوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

بھارت: کورونا سے بچنے کے لیے سانپ کھانا جرم بن گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلچسپ امر ہے کہ اداکارہ سنی لیون نے ماسک پہن رکھا تھا اور تقسیم کے دوران بھی وہ ایس او پیز کا بھرپور خیال رکھ رہی تھیں لیکن مداحوں کی بڑی تعداد ان کے گرد جمع تھی جو ان کے جذبے کو خراج تحسین بھی پیش کررہی تھی۔

بھارت میں اب تک سلمان خان، اکشے کمار، سونو سود، اجے دیوگن اور امیتابھ بچن سمیت دیگر ممتاز شخصیات بھی کورونا متاثرین کی مدد  کرچکی ہیں اور کررہی ہیں۔

بھارت: کورونا کی تباہ کاریاں، سپر اسٹارز کی سرمایہ کاریاں

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سنی لیون نے از خود ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود غربا میں کھانوں کے پیکٹس اور پھل تقسیم کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں