بابراعظم کی وکٹ لینا میرا خواب ہے، شاہنواز دھانی


ملتان سلطانز کے نوجوان گیند باز شاہنواز دھانی نے کراچی کنگز کے بلے باز بابراعظم کی وکٹ لینے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی وکٹ لینا میرا خواب ہے، میں نے ابھی تک انہیں آوٹ نہیں کیا۔

شاہنواز دھانی نے کہا کہ میں شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ پاکستان کے لیے بولنگ پارٹنر شپ بنانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں شین بانڈ کو فالو کرتا تھا، وہ بہت تیز گیند باز تھے اور مجھے ان کا ایکشن بہت پسند تھا۔

دوست سے جوتے، جرابیں مانگ کر ٹرائل دینے والے شاہنواز دھانی کی کہانی

ان کا کہنا تھا کہ شین بانڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے انگلینڈ کے جوفرا آرچر کی گیند بازی نے بہت متاثر کیا ہے، میں ان کی طرح ایک کامیاب بولر بننا چاہتا ہوں۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے گیند باز نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ میں عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کروں اور یہ اعزاز جیتوں۔


متعلقہ خبریں