بلاول پر کاغذی وصیت کا حملہ توپی ٹی آئی والے کرتے ہیں، احسن اقبال

حکومت کو مکمل ایکسپوز کرنے کے لیے تحریک عدم اعتماد میں تاخیر کی، احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ‏بلاول بھٹوعمرمیں میرے بڑے بیٹے سے چھوٹا ہے۔

بلاول نے احسن اقبال کو کاغذی عہدیدار قرار دیدیا

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ بچوں کی بات کا برا نہیں مناتے ہیں بلکہ درگزرکرتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ بلاول بھٹو کو ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ کاغذی وصیت کا ان پر حملہ توپی ٹی آئی والے کرتے ہیں۔

فواد چودھری نے ٹرین حادثات کا ذمہ دار ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ٹھہرا دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے استفسار کیا کہ پتہ نہیں انہیں مجھ پر کاغذی وار کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں احسن اقبال کو کاغذی عہدیدار کہتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اور کاغذی عہدیدار اپنی سیاست چمکانے کے لیے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

میرا 6 فٹ 2 انچ قدہے، آپ کو کیوں نظر نہیں آیا، احسن اقبال کا ڈپٹی اسپیکر سے سوال

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں