پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح3فیصد سے کم ہوگئی

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 53اموات اور 1 ہزار383 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی شرح2.94 فیصد ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار376 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 35ہزار13ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار190 ہے اور8لاکھ 67 ہزار447 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار349 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار144، خیبرپختونخوا 4 ہزار 164، اسلام آباد 766، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 290 اور آزاد کشمیر میں 556 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا ویکسی نیشن کے بغیر تنخواہ نہیں ملے گی

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار806، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 34 ہزار781، پنجاب 3 لاکھ 42 ہزار 802، سندھ 3 لاکھ 24 ہزار535، بلوچستان 25 ہزار893، آزاد کشمیر 19 ہزار 538اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار655 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا:18سال سےزائدعمر کےافرادکی ویکسی نیشن جاری
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں